جوکووچ اور فوگنینی نے انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

101
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

انڈین ویلز ۔ 13 مارچ (اے پی پی) نوویک جوکووچ اور فابیو فوگنینی نے انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بدھ کو امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں سربین کھلاڑی جوکووچ اور ان کے اٹالین جوڑی دار فوگنینی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہالینڈ کے جولین راجر اور ان کے رومانوی جوڑی دار ہوریا ٹیکوا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 7-6، 2-6 اور 10-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔