جوہرآباد۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ضلع خوشاب میں ذخیرہ اندوزی کیخلاف محکمہ زراعت اور محکمہ خوراک کی کاروائیاں جاری
حساس ادارہ کی نشان دہی پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرخوشاب اسد خان ا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ، عبدالماجد خان نے جوہرآباد کے نواحی علاقہ چک54ایم بی میں چھاپہ مار کر ایک شخص شبیر حسین کے گھر ذخیرہ کی گئی گندم کی 170اور کھاد کی 140بوریاں برآمد کر لیں
براؤمد ہونیوالی گندم اور کھاد سرکاری تحویل میں لے لی گئیذخیرہ اندوز کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ۔۔