جوہری معاہدے پر عمل پیرا رہیں گے،ایرانی صدر

124

تہران۔ 19 دسمبر (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی دارالحکومت میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ایجنسی برائے جوہری توانائی کے سربراہ یوکیو امانو کے ساتھ ایک ملاقات میں حسن روحانی نے کہا کہ اس تناظر میں عالمی برادری کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد ایران کے ساتھ ہونے والی اس معاہدے کی شقوں پر نظر ثانی کریں گے۔