37.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومقومی خبریںجڑواں شہروں کے رہائشیوںکا الیکٹرک بس سروس کا خیرمقدم ،زیرو پوائنٹ پر...

جڑواں شہروں کے رہائشیوںکا الیکٹرک بس سروس کا خیرمقدم ،زیرو پوائنٹ پر سٹاپ بنانے کی اپیل

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے رہائشیوں نے الیکٹرک بس سروس کا خیرمقدم کرتے ہوئے زیرو پوائنٹ پر سٹاپ بنانے کی اپیل کی ہے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی رہائشی شگفتہ انصاری ، طارق محمود اور راولپنڈی سے اسلام آباد کا سفر کرنے والے سرکاری ونجی اداروں کے ملازمین کی کثیر تعداد نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی جانب سے الیکٹرک بس سروس شروع کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے ،تاہم اپیل کی ہے کہ پمز سے بری امام روٹ تک الیکٹرک بس کا زیرو پوائنٹ پر سٹاپ بنایا جائے ۔

- Advertisement -

شہریوں نے کہاکہ زیرو پوائنٹ اور خیابان سہروردی روڈ پر آبپارہ کی طرف متعدد سرکاری اور نجی دفاتر واقع ہیں جبکہ سرکاری مکانات اور نجی رہائش گاہوں میں لاکھوں افراد بستے ہیں ،تاہم اس سڑک پر میٹرو لائن نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کوشدید سفری مشکلات لاحق ہیں کیونکہ یہ سڑک اتنی الگ تھلگ ہو گئی ہے کہ میٹرو سٹیشن اور دیگر عام ٹرانسپورٹ سے اس کا کوئی رابطہ نہیں ۔ شہریوں نے اپیل کی کہ الیکٹرک بس سروس فیض آباد راولپنڈی و دیگر علاقوں سے بھی آبپارہ ، زیروپوائنٹ اوردارالحکومت کے دیگر مقامات کے لیے شروع کی جائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=487219

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں