24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتازہ ترینجگیوٹ روڈ اور سکندر اعظم روڈ جلد تعمیر کر کے عوام کی...

جگیوٹ روڈ اور سکندر اعظم روڈ جلد تعمیر کر کے عوام کی مشکلات دور کی جائیں گی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلائو نوٹس پر جواب

- Advertisement -

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جگیوٹ روڈ اور سکندر اعظم روڈ کے حوالے سے معاملات فائنل ہو چکے ہیں، ان سڑکوں کی جلد تعمیر کر کے عوام کی مشکلات دور کی جائیں گی۔

پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں رکن قومی اسمبلی نزہت صادق کے توجہ دلائو نوٹس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جگیوٹ روڈ اور سکندر اعظم روڈ کے حوالے سے پہلے ہی نوٹس لیا جا چکا ہے، ان سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے معاملات فائنل ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کی جلد تعمیر کر کے عوام کی مشکلات دور کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ اللہ دتہ کے قریب سڑک کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا گیا تھا، سڑک کی تعمیر کا تخمینہ 52 کروڑ روپے لگایا گیا، اس منصوبے پر 52 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے کام میں کچھ التواء آیا ہے، جیسے ہی فنڈز دستیاب ہوں گے انہیں مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علی پور فراش میں جگیوٹ روڈ کی تعمیر 30 جون تک مکمل کر لی جائے گی۔ دونوں سڑکوں پر کام جاری ہے، فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں