جھنگ میں پنجاب سیٹیزپروگرام کے تحت شہر کی خوبصورتی کیلئے دیواروں کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سےمکمل کیا جارہا ہے،راجہ قمر سلطان

106
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

جھنگ۔ 19 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر سلطان نے کہا ہے کہ جھنگ میں پنجاب سیٹیزپروگرام کے تحت شہر کی خوبصورتی کیلئے دیواروں کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سےمکمل کیا جارہا ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری کی بیرونی دیواروں کو خوبصورت بنانے کے موقع پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیاہے، اس موقع پر سینئر سول جج مظہر مہار، اے ڈی سی ریونیو احمد رضا سراءاور دیگربھی موجود تھے،

راجہ قمر سلطان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تزئین و آرائش پراجیکٹ کی تعریف کی اورکہا کہ ضلع کچہری کی دیواروں کو خوبصورت بنانے سے شہر کی خوبصورتی مزید نمایاں ہورہی ہے۔ اس موقع پر دیگر افسران نے بھی بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کو ایک احسن اقدام قرارد یا ہے۔