جھوٹ بولنا، الزام لگانا، انتقامی کارروائیاں، بدزبانی اور بدکلامی عمران خان کی تاریخ ہے ، علیم خان اور شعیب صدیقی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

241
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے علیم خان اور شعیب صدیقی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ، جھوٹا،سازشی ، غدار، احسان فراموش اور کم ظرف شخص ہے، عمران خان کو صرف علیم خان کے پیسوں سے پیار تھا۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان کو صرف علیم خان کے پیسوں سے پیار تھا، علیم خان نے غیر ملکی ایجنٹ عمران خان پر احسان کئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تاریخ احسان فراموشی سے بھری پڑی ہے، محسنوں اور دوستوں کے جنازوں پہ نہیں جاتا ، احسان فراموش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا، الزام لگانا، انتقامی کارروائیاں، بدزبانی اور بدکلامی عمران خان کی تاریخ ہے جو ہر احسان کرنے والے پر وار کرتا ہے۔