جہلم ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے ، 3 منشیات فروش ملزمان سمیت 1 شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر تے ہوئے 3کلو 960گرام چرس اور 4 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ہے۔
صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد اصغر اور اسد کیانی کو گرفتار کر لیا ۔ منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خرم وحید کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو 520گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نجم الدین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو 340گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔