26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجی 7 کا روس پر جنگ بندی تجویز قبول کرنے پر زور

جی 7 کا روس پر جنگ بندی تجویز قبول کرنے پر زور

- Advertisement -

ٹورانٹو۔16مارچ (اے پی پی):گروپ آف سیون ممالک (جی۔7)کے وزرائے خارجہ روس پر زور دے رہے ہیں کہ وہ یوکرین کے ساتھ 30 دن کی جنگ بندی قبول کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تجویز کو مسترد کرنے سے مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ این ایچ کے، کے مطابق کینیڈا کے کیوبیک میں تین روزہ اجلاس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ G7 "یوکرین کی علاقائی سالمیت اور وجود کے حق اور اپنی آزادی، خودمختاری اور سالمیت کے دفاع میں اپنی غیر متزلزل حمایت کی توثیق کرتا ہے ۔

وزرا نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرے، ورنہ اسے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ساتھ ہی یوکرین کی حمایت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔بیان میں مضبوط اور قابل اعتماد حفاظتی انتظامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یوکرین کسی بھی نئی جارحیت کی کارروائیوں کو روک سکے اور اپنا دفاع کر سکے۔وزراء نے روس کو فوجی مدد فراہم کرنے پر شمالی کوریا اور ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے چین پر ایسے ہتھیار اور پرزے فراہم کرنے کا الزام بھی لگایا ہے جن کا فوجی استعمال ہو سکتا ہے۔ماسکو کو مذاکرات کی میز پر لانے کی واشنگٹن کی کوششوں کی روشنی میں یہ بیان اپنے نرم لہجے کے لیے قابل ذکر ہے۔G7 ممبران نے گزشتہ ماہ کے آخر میں آن لائن ملاقات کے بعد کوئی مشترکہ بیان جاری نہیں کیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573114

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں