13.7 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومتازہ ترینجی ایس پی پلس کی سہولت کی تجدید کیلئے یورپی دارالحکومتوں سے...

جی ایس پی پلس کی سہولت کی تجدید کیلئے یورپی دارالحکومتوں سے مزید فعال رابطوں کی ضرورت ہے ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جی ایس پی پلس کی سہولت کی تجدید کیلئے یورپی دارالحکومتوں سے مزید فعال رابطوں کی ضرورت ہے ، جی ایس پی پلس آئندہ سالوں میں پاکستان کے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کے لئے اہم ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر راینا کیونکا سے ملاقات میں کہی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور خاص طور پر یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان کاروباری اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پرتبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے پاکستان میں یورپی کاروباری اداروں کے لئے مواقع کا بھی جائزہ لیا اور سرمایہ کاری لئےلیے سازگار ماحول کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بڑھتے ہوئے کاروباری مواقع کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔

ڈاکٹر کیونکا نے بتایا کہ یورپی یونین نے پاکستان میں کام کرنے والے 300 سے زائد یورپی کمپنیوں کا احاطہ کیا ہے اوران کے خیال میں مزید کمپنیاں بھی یہاں موجود ہیں۔ ڈاکٹر کیونکا نیوزیرخزانہ کو یورپی یونین مشن کی جانب سے اسلام آباد میں مئی 2025 کے وسط میں منعقد ہونے والے کاروباری اور سرمایہ کاری فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی اورکہاکہ فورم پاکستان میں یورپی کاروباری سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور یورپی کاروباری اداروں کو ملک میں راغب کرنے پرتوجہ مرکوزکی جائے گی انہوں نے کہا کہ یورپی کمپنیاں پاکستان کو کاروباری مواقع کے لئے ایک اہم مرکز کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔

- Advertisement -

وزیرخزانہ نے کہاکہ ڈاکٹر کیونکا کا شکریہ ادا کیا اور فورم کے انعقاد میں انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیر خزانہ نے فورم میں شرکت اور وہاں خطاب کرنے کا ارادہ ظاہر کیا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت یورپی کمپنیوں کو پاکستان میں سہولیات فراہم کرنے بشمول منافع کی بروقت منتقلی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ وزیر خزانہ نے یورپی کمپنیوں کے لئے فعال اور متحد کاروباری پلیٹ فارم بنانے کے خیال کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ حالیہ دنوں میں ان کی فرانسیسی اور ہالینڈ کی کمپنیوں کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

وزیرخزانہ نے نے خصوصاً جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) کی سہولت کی اہمیت کو اجاگر کیا اورکہاکہ یہ سہولت پاکستان کی برآمدات کے نموکیلئے اہمیت کی حامل ہے۔وزیر خزانہ نے جی ایس پی پلس سہولت کی تجدید کیلئے یورپی دارالحکومتوں سے مزید فعال رابطوں کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ جی ایس پی پلس سہولت کی تجدید سمیت اہم تجارتی معاملات پر تعمیری بات چیت کی جا سکے انہوں نے کہاکہ اس طرح کے رابطے آئندہ سالوں میں پاکستان کے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کے لئے اہم ہے۔فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ اور دونوں ا طراف کے لئے ایک کامیاب اورمفید کاروباری ماحول کے قیام کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572455

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں