جی ڈی پی میں لائیو سٹاک کا حصہ بڑے صنعتی اداروں سے زیادہ ہے ، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

126

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں لائیو سٹاک کے شعبہ کا حصہ بڑے صنعتی اداروں کے حصہ سے زائد ہے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق چی ڈی پی میں لائیو سٹاک کا حصہ 11.6 فیصد جبکہ بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کا حصہ 10.9 فیصد ہے۔ سٹیٹ آف اکانومی نامی سالانہ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران لائیو سٹاک کے شعبہ کی شرح ترقی 3.6 فیصد ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی شرح نمو 4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی لائیو سٹاک کے شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ کیلئے ویلیو ایڈیشن کے شعبہ پر ترقی کی تجویز دی گئی ہے تا کہ خام مال کی برآمدات کی بجائے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ کمایا جا سکے