جی ڈی پی کے تناسب سے پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضوں کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین

116
وزیرخزانہ کی سرمایہ کاری بورڈ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مندسعودی سرمایہ کاروں سے بات چیت کوحتمی شکل دینے کی ہدایت

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مجموعی قومی پیداوار جی ڈی پی کے تناسب سے پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضوں کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔

جمعرات کو اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ مالی سال2015-16کی بنیاد پر جی ڈی پی کے تعین کے بعد مالی سال 2021میں مجموعی قومی پیداوار کے تناسب سے مجموعی سرکاری قرضوں کی شرح 718فیصد ہے جبکہ2005-06کے مالی سال کی بنیاد پر مالی سال 2021میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح کا اندازہ 83.5فیصد لگایا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ مالی سال2015-16کی بنیاد پر جی ڈی پی کے تناسب سے سرکاری قرضوں کی شرح میں تقریباً 12فیصد کمی ہوئی ہے ۔