جیت سے ہمیشہ اعتماد ملتا ہے، اسی اعتماد کو آگے لے کر بڑھیں گے‘ بابراعظم

57

شارجہ۔26اکتوبر (اے پی پی):قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ جیت سے ہمیشہ اعتماد ملتا ہے، اس اعتماد کو لے کر آگے بڑھیں گے، پوری ٹیم نے محنت کی۔ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فتح کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بائولرز حارث روف اور شاہین آفریدی نے زبردست بائولنگ کی۔

حارث رئوف کی کارکردگی متاثر کن تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ کو دس رنز زیادہ دیئے لیکن یہ کرکٹ ہے اور ایسا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیلڈرز نے بھی شاندار فیلڈنگ کی جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کم سکور کر سکی۔

بابراعظم نے کہا کہ ہم نے ہدف کے تعاقب میں وکٹیں جلد گنوائیں لیکن شعیب ملک نے آج اپنے تجربے کو منوایا۔ ہمارے فنیشر آصف علی نے بھی لاجواب بلے باز ی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ہر میچ اہم ہے، ہم کسی میچ کو آسان نہیں لیں گے ۔

ہم اپنے اس اعتماد کو آگے لے کر جائیں گے۔