جیز کیش کی کیو آر کوڈ کے ذریعہ مویشی منڈیوں میں ادائیگیوں کے اقدامات

33
Jazz Cash

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):جیز کیش کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک مرتبہ پھر محفوظ، موثر اور کیش لیس ٹرانزیکشنز کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کے فروغ کے وژن کے مطابق جیز کیش ملک بھر کے 12 شہروں میں 27 مویشی منڈیوں میں کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگیوں کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

اس اقدام کا مقصد روایتی نقد لین دین کو بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل ادائیگیوں سے بدلنے کے ساتھ ساتھ بیوپاریوں اور خریداروں کے تحفط ، شفافیت اور سہولت کو یقینی بناتا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد دیہی اور نیم شہری کمیونٹیز کو ڈیجیٹل اکانومی میں ضم کرنا، ضروری مالیاتی خدمات تک رسائی کو بڑھانا اور معاشی بااختیار بنانا ہے۔ اپنی جدید پیشکشوں میں اضافہ کرتے ہوئے جیز کیش نے ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل قربانی سروس شروع کرنے کے لیے بھی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

یہ سروس صارفین کو عید پر اپنی پک اپ کی جگہ یا ان کی طرف سے گوشت تقسیم کرنے کا انتخاب کرنے کی اجازت دیتی ہے جس سے قربانی کے عمل کو مزید قابل رسائی اور آسان بنایا گیا ہے۔ جیز کیش 22 ملین سے زیادہ راست آئی ڈیز اور 5 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ تاجروں کے ایک وسیع نیٹ ورک کی میزبانی کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ہر ماہ 20 ارب روپے سے زیادہ کی کیو آر ٹرانزیکشنز کی ڈیجیٹائزیشن کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔