جیسمین پاؤلینی اور ڈونا ویکک پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

147
Wimbledon Open Tennis
Wimbledon Open Tennis

لندن۔10جولائی (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس سٹار جیسمین پاؤلینی اور کروشین ٹینس کھلاڑی ڈونا ویکک پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ امریکی ٹینس کھلاڑی ایما ناوارو اور نیوزی لینڈ کی ٹینس کھلاڑی لولو سن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا۔ 28 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں حریف امریکی کھلاڑی ایماناوارو کو شکست دے کر جبکہ کروشین ٹینس کھلاڑی ڈونا ویکک نے نیوزی لینڈ کی حریف کھلاڑی لولوسن کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ 28سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا

مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی ایماناوارو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں 28سالہ کروشین ٹینس کھلاڑی ڈونا ویکک نے نیوزی لینڈ کی حریف کھلاڑی لولوسن کو 7-5، 4-6 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔\932