35.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںجیمز اینڈرسن کی فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ...

جیمز اینڈرسن کی فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

- Advertisement -

لندن ۔ 25 جون(اے پی پی) سٹار انگلش فاسٹ باﺅلر جیمزاینڈرسن کی فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اینڈرسن کے کندھے میں سٹریس فریکچر ہے اسلئے وہ کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں مڈل سیکس اور اور ناٹنگھم شائر کے خلاف میچز نہیں کھیلیں گے اسلئے ان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت بھی غیریقینی صورت حال کا شکار ہو گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9932

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں