26.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجیمز ویب ٹیلی سکوپ کی زمین سے12 ہزار نوری سال کے فاصلے...

جیمز ویب ٹیلی سکوپ کی زمین سے12 ہزار نوری سال کے فاصلے پر سیارے کے اپنے سورج میں گر کر ختم ہو جانے بارے معلومات فراہم

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے زمین سے12 ہزار نوری سال کے فاصلے پر ایک سیارے کے اپنے سورج میں گر کر ختم ہو جانے بارے معلومات فراہم کی ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عقیلہ نامی برج میں واقع ستارہ جس میں اس کا سیارہ گر کر ختم ہو گیا، ہمارے سورج سے قدرے کم چمکدار ہے اور اس کی کمیت کا تقریباً 70 فیصد ہے۔

جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ سے حاصل ڈیٹا کے مطابق تباہ ہونے سے قبل سیارے نے اپنا مدار چھوڑ دیا اور پھر وہ اپنے سورج سے بتدریخ قریب ہو تا گیا اور بالآخر اس میں گر کر ختم ہو گیا۔ ماہرین کے اندازے کے مطابق یہ سیارہ ہمارے نظام شمسی کے سیارے مشتری کی طرح گیسوں کا مجموعہ تھا لیکن یہ حجم میں مشتری سے چند گنا بڑا تھا، اس سیارے کے گرد بھی مشتری کی طرح گرم گیسوں کا ایک حلقہ موجود تھا۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیمز ویب کا اس واقعے سے متعلق حاصل کردہ ڈیٹا ہمیں مختلف شمسی نظاموں میں سیاروں کے انجام بارے معلومات فراہم کرتاہے جو ہمارے سابقہ اندازوں سے مختلف ہے ۔ قبل ازیں ماہرین کا خیال تھا کہ ستارے اپنے اندر کسی تبدیلی کے تحت پھیلنا شروع ہو جاتے ہیں اور وہ اپنے گرد مدار میں گردش کرنے والے قریبی سیاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ سیارے خود بھی اپنے مدار کو چھوڑ کر اپنے سورج میں جا کر گر سکتے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگرچہ ہمارا ہمارا نظام شمسی اس وقت مستحکم حالت میں ہے لیکن آخر کار تقریباً پانچ ارب سالوں میں سورج ممکنہ طور پر مرکری، زہرہ اور زمین کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581591

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں