چارلسٹن۔6اپریل (اے پی پی):میکسیکو کی ٹینس کھلاڑی جیولیانا اولموس اوران کی جاپانی جوڑی دار اینا شیبہارا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ ڈبلیو ٹی اے کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں روس کی یانا دمتریوینا سیزیکووا اور ان کی انڈونیشین جوڑی دار الدیلہ سوتجیادی کو شکست دی۔
ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکی ریاست سائوتھ کیرولینا کے شہر چارلسٹن میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں میکسیکو کی ٹینس کھلاڑی جیولیانا اولموس اوران کی جاپانی جوڑی دار اینا شیبہارا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روس کی یانا دمتریوینا سیزیکووا اور ان کی انڈونیشین جوڑی دار الدیلہ سوتجیادی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔