انقرہ۔ 22 مارچ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے جیٹ طیاروں کے انجن بھی مقامی طور پر تیار کئے جائیں گے۔ترک نشریارتی ادارے کے مطابق ایسکی کے علاقے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے جیٹ طیاروں کے انجن توساش موٹر انڈسٹری میں تیار کئے جائیں گے اور یہ تیاری اب ااخری مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی جیٹ اور اس کے انجن کی تیاری کے لئے 95 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔