24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںجیکب آباد سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

جیکب آباد سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

- Advertisement -

جیکب آباد۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):جیکب آباد میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جیکب آباد سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔اس سلسلے میں جیکب آباد سپورٹس فیسٹیول کا فائنل فٹ بال میچ آج شہید ذوالفقار علی بھٹو سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور کوشش کی۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ابرار احمد جعفر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ابرار احمد جعفر نے فٹبال میچ کے فائنل میں جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو شیلڈز، نقدی اور دیگر انعامات دئیے, اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ابرار احمد جعفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہم کھیلوں کے تمام ایونٹس کراتے ہیں جس کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچانا ہے,

- Advertisement -

کھیل صحت مند معاشرے کی ضامن ہیں اس لیے ہم ضلع جیکب آباد میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ کھیلوں کو سہارا ملے اور ہماری نوجوان نسل بھی معاشرتی برائیوں سے بچ سکے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515200

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں