جیکب آباد میں سیاہ کاری کے الزام میں ادھیڑ عمر شخص کو قتل کردیاگیا

66

جیکب آباد۔ 30 مئی (اے پی پی):جیکب آباد میں سیاہ کاری کے الزام میں ادھیڑ عمر شخص کو قتل کردیاگیا۔جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود میں واقع قصبہ گلشیر جکھرانی میں سیاہ کاری کے الزام میں ملزم نے ادھیڑ عمر کے 60 سالہ شخص باغن جکھرانی کو کلاشنکوف کے برسٹ مار کر قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔

اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کی جس کے بعد ورثاءکے حوالے کی گئی۔ پولیس کے مطابق محمد حسن جکھرانی نے اپنی بیوی سے سیاہ کاری کے الزام میں اپنے پھپی زاد کو قتل کیا ہے ،مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔