جیکب آباد۔ 09 ستمبر (اے پی پی):جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود مسلم کالونی میں گھر سے دودھ لینے کے لئے جانیوالی دس سالہ حسینہ ولد سہنو کھوسو کی گھر کے باہر پانی کے گڑھے سے لاش برآمد ہوئی،اطلاع پر پولیس نے جائے
وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کی جس کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی،بچی کے والد سہنوکھوسو نے بتایا کہ بیٹی دودھ لینے گھر سے نکلی تھی آنے میں دیر ہوئی تو تلاش شروع کی جس کے بعد لاش پانی کے گڑھے سے ملی،بیٹی پر تشدد ہوا ہے اسے قتل کرکے لاش گڑھے میں پھینکی گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش کی جارہی ہے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔