22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںجیکب آباد، کینالوں پر میرا موقف بھی وہی ہے جو سندھ کے...

جیکب آباد، کینالوں پر میرا موقف بھی وہی ہے جو سندھ کے عوام کا ہے ، سابق نگران وزیر اعظم

- Advertisement -

جیکب آباد۔ 02 اپریل (اے پی پی):سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ چولستان کینالوں پر میرا موقف بھی وہی ہے جو سندھ کے لوگوں کا موقف ہے دریاۓ سندھ پر بننے والے کینال سندھ سے ناانصافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھل میں میر جہانگیر خاں بنگلانی کی رہائش گاہ پر انکے چچازاد بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوۓ کیا، انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے جس کے باعث ہوسکتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کر سکے ۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن کی وجہ فنڈز استعمال نہیں ہورہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ترقیاتی کام کہیں نظر نہیں آرہے ۔الیکشن میں تبدیلی اس وقت آئیگی جب ووٹر الیکشن کے وقت دباؤ خوف اور لالچ کو پیچھے چھوڑ دینگے اور اپنے صاف اور شفاف نمائیندوں کا انتخاب کرنے کے لیے امیدوار کی کارکردگی کے بنیاد پر ووٹ استعمال کرینگے، انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں پھیر پھار ہوسکتی ہے بشرطیکہ کوئی امیدوار اعتراض کرے اس موقع پر ان کے ساتھ میراصغر پنہور ،مولابخش سومرو ،میر محبوب علی سومرو ، میر انور علی سومرو اور دیگر بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577958

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں