30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںجے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام دارالعلوم عثمانیہ میں اظہار تشکر...

جے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام دارالعلوم عثمانیہ میں اظہار تشکر تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔3مئی (اے پی پی):جے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام ہفتہ کے روز یہاں اظہار تشکر تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب دارالعلوم عثمانیہ میں مولانا محب النبی کی زیر صدارت منعقد ہوئی جبکہ مہمان خصوصی جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری تھے۔

جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا خلیل احمد اور مولانا امجد خان نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم اہل فلسطین کی ہر طرح کی حمایت رکھیں گے،جمعیت علما اسلام نے سب سے پہلے قومی اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو تگنی کا ناچ نچادیں گے،

- Advertisement -

مولانا عبدالغفور حیدری نے اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کے کامیاب انعقاد پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں پروفیسر ساجد میر کی مغفرت و بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔

تقریب سے صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احرار، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، حافظ عبدالرحمن ،مفتی اسماعیل، مولانا سفیان معاویہ، قاری غلام حسین، پروفیسر ابوبکر چوہدری نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں مولانا عبداللہ مدنی، ڈاکٹر محمد سلیم، جمال عبدالناصر، حافظ عبداللطیف ودیگر نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592072

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں