حافظ طاہر محمود اشرفی کا سیلاب زدگان کی امداد پر سعودی سفیر سے اظہار تشکر

327
حافظ طاہر محمود اشرفی کا سیلاب زدگان کی امداد پر سعودی سفیر سے اظہار تشکر

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ پاک سعودی عرب تعلقات روز و شب مستحکم ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کے دوران کیا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مہم چلانے کے فیصلہ پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب کی طرف سے مسلسل تعاون پر مشکور ہیں، پاک سعودی عرب تعلقات روز و شب مستحکم ہو رہے ہیں۔

سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے مشکل حالات میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان کے حکم پر امدادی سلسلہ شروع کر دیا ہے، کسی بھی مرحلہ پر سعودی عرب پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے آج سے مسلسل امدادی سلسلہ شروع ہو رہا ہے