اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اورچیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمو د اشرفی نے پادری پیٹرک اور اسسٹنٹ پادری پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ پر شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہےجس سے اسسٹنٹ پادری ولیم سراج موقع پر جاں بحق ہوئے۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے بشپ چرچ آف پشاورچئیرمین چرچ آف پاکستان سے رابطہ کیا اور اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہاکہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں مسیحی برادری کے ساتھ ہیں ۔