31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحالیہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان سے نمٹنے کے لئے پاکستان...

حالیہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور افغانستان مددکی جارہی ہے، اقوام متحدہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔25اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور افغانستان کومدد فراہم کی جارہی ہے ۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوترش کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ پاکستان میں اقوام متحدہ کی ٹیم سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں بلوچستان اور سندھ میں حکام کی مدد کر رہی ہے اور اب تک اقوام متحدہ کی ٹیم نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 7 ملین امریکی ڈالر کی امداد کے تحت 1,100 میٹرک ٹن خوراک فراہم کی ہے ۔انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ فوری ضروریات کا تخمینہ لگانے کے بعد، مشترکہ ردعمل کو مربوط کرنے اور مزید وسائل کی فراہمی کے لیے ایک رسپانس پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب نے کئی صوبے متاثر کیے ہیں، جس سے 8,200 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔16 اور 21 اگست تک اچانک سیلاب سے 63 افراد ہلاک اور 115 زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 3,400 گھروں کو نقصان یا تباہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے والوں نے متاثرہ علاقوں میں ضروریات کی نشاندہی کرنے کے لیے ٹیمیں تعینات کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیمیں، خوراک، پانی اور صفائی، خیمے، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات، اور دیگر ضروری سامان کے ساتھ ساتھ لوگوں کو زندگیاں بچانے والی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اب تک، افغانستان میں سیلاب سے 256 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ■

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=323701

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں