ملتان ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ حالیہ موسم کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کی مکمل سرویلنس کی جائے ناقص کارکردگی کے حامل محکموں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کے اقدامات اور آگاہی مہم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کمشنر ملتان نے کہا کہ سرکاری محکموں کی صفائی چیک کرنے بارے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر سربراہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے محکمہ صحت ،ڈپٹی کمشنرز کو انسداد ڈینگی مہم کا ٹاسک دیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے ۔ڈینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں کام کرتیں ہوئیں نظر آئیں، غلط رپورٹنگ برداشت نہیں کروں گی۔ڈینگی کنٹرول میں ملتان ڈویژن صوبے بھر میں ٹاپ پوزیشن پر ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید اینڈرائڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل و نجی عمارتوں کو سر بمہر کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ زیر تعمیر عمارات اور جوہڑوں کی خصوصی چیکنگ کی جائے ۔
ضلعی محکمے صفائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کریں، ڈینگی پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈویژن میں اب تک ان ڈور 1203مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔24 گھنٹے میں ڈویژن میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اجلاس میں ویڈیو لنک پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور افسران بھی موجود تھے۔