حبیب بینک کے منافع میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 3 فیصد کی کمی، چوتھی سہ ماہی میں 28 فیصدکا اضافہ

161

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):حبیب بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کی کمی جبکہ چوتھی سہ ماہی میں 28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق سال 2022 میں حبیب بینک کو 34.070 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو سال 2021 کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے، سال 2021 میں حبیب بینک کو 35.022 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا،اس مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 23.23 روپے ریکارڈ کی گئی جو سال 2021 میں 23.88 روپے تھے۔

مالیاتی بیان کے مطابق گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں بینک کو 10.670 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو سال 2021 کی اسی مدت میں 8.315 ارب روپے تھا۔اس مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 7.28 روپے ریکارڈ کی گئی۔