28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحج 2025: 9 مئی سے اب تک 2500 سے زائد شکایات کا...

حج 2025: 9 مئی سے اب تک 2500 سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا

- Advertisement -

مکہ المکرمہ ۔25مئی (اے پی پی):مکہ مکرمہ میں گمشدہ و بازیابی سیل نے 9 مئی کو اپنے قیام سے لے کر اب تک عازمین حج کے گمشدہ سامان اور ذاتی اشیاء سے متعلق 2,539 سے زائد شکایات کا کامیابی سے ازالہ کیا ہے۔اتوار کو یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے انچارج لوسٹ اینڈ فاؤنڈ سیل عدنان وزیر نے بتایا کہ پاکستانی حجاج کرام کی جانب سے سامان وغیرہ کے گم ہونے کی کل 2611 شکایات موصول ہوئی ہیں۔تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف 72 شکایات حل طلب ہیں جن میں سے 31 کا تعلق سامان اور دیگر ذاتی اشیاء کے علاوہ 10 وہیل چیئرز سے ہے۔

عدنان وزیر نے کہا کہ سیل دو شفٹوں میں چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس گمشدہ سامان اور اشیاء کو تلاش کرنے اور متعلقہ حاجیوں تک پہنچانے کے لیے ایک جدید طریقہ کار موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر نام کا کوئی ٹیگ یا شناختی معلومات موجود نہ ہو تو سیل ایئر ٹکٹ ٹیگز کے ذریعے سامان کا پتہ لگاتا ہےاور اگر سامان کی شناخت نہ ہو تو تمام سیکٹر کوآرڈینیٹرز اور بلڈنگ ڈیوٹی آفیسرز (بی ڈی اوز)کے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے تصاویر شیئر کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ عازمین اس کے بعد متعلقہ بی ڈی اوز اور کوآرڈینیٹر کے ذریعے سامان کو شناخت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

عدنان وزیر نے کہا کہ شکایات کو بروقت نمٹانے کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے تمام رہائشی عمارتوں میں سوئفٹ رسپانس سسٹم بھی کام کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متعلقہ بی ڈی اوز کے ذریعے یا براہ راست فون کے ذریعے 5505326 ۔ 12 ۔966 +پر بھی شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں۔سیل میں تربیت یافتہ ٹیمیں شامل ہیں اور انہوں نے ایتھوپیا کے 7، ایک ایک ترک اور بنگلہ دیشی حاجی اور سیرین ایئر کے عملے کے ایک رکن کو بھی سامان واپس کیا ہے۔

یہ سامان جدہ اور ریاض کے ہوائی اڈوں پر متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ عدنان وزیر نے مزید کہا کہ اس سہولت میں ایک وہیل چیئر ڈیسک بھی کام کر رہا ہے اور اب تک 49 وہیل چیئرز مستحق حجاج کو 200 سعودی ریال کے قابل واپسی سیکیورٹی ڈپازٹ پر جاری کی جا چکی ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601161

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں