22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںحج 2025 کے عازمین کی تربیت کے لئے ٹریننگ سیشن کے دوسرے...

حج 2025 کے عازمین کی تربیت کے لئے ٹریننگ سیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز 8 اپریل سے شروع ہو گا ، ترجمان وزارت مذہبی امور

- Advertisement -

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):پاکستان بھر میں حج 2025 کے عازمین کی تربیت کے لئے ٹریننگ سیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز8 اپریل سے شروع ہو گا ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق تمام عازمین حج اپنی تربیتی ورکشاپس کے شیڈول کے لئے حج موبائل ایپ پر ہدایات کا انتظار کریں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیت کا پہلا مرحلہ رمضان المبارک سے قبل مکمل ہو چکا ہے۔ دوسرے مرحلے کے تربیتی پروگرام کی تاریخ اور جگہ کی معلومات تمام عازمین حج کو بذریعہ موبائل پیغام اور پاک حج ایپ پر فراہم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام میں شرکت کرنا لازمی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ عازمین حج بائیو میٹرک کے لئے از خود اعتماد آفس مت جائیں بلکہ پاک حج موبائل ایپ پر شیڈول اور اوقات کے سلسلہ میں ہدایات کا انتظارکریں۔

جن عازمین حج کی سعودی ویزہ کے حصول کے لئے بائیو ایپ سے بائیو میٹرک ہو چکی ہے وہ اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578042

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں