ریاض۔13مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف متعلقہ ضروری ضوابط اور قوانین، خاص طور سے مقامی عازمین کے لئے حج پرمٹ اور بیرون ملک سے عازمین کے لئے حج ویزا کے حصول کی تعمیل کے ذریعے ہی مناسک حج کی ادائیگی ہوسکے گی ۔ وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ ان شرائط کا مقصد ضوابط پر عملدرآمد کا ماحول پیدا کرنا ہے جس سے مناسک حج کی آسانی اور سکون سے ادائیگی میں سہولت پیدا ہو گی۔
یہ مقصد غیر ملکی سفارتخانوں، خادم حرمین الشریفین، ذرائع ابلاغ کے دفاتر اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں موجود حج و عمرہ دفاتر کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے حاصل کیا جا رہا ہے اور اس کے ذریعے عازمین تک جامع اور موثر رسائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ان مسلسل کوششوں کے ذریعے سعودی وزارت حج و عمرہ کا مقصد مناسک حج کی با آسانی ، محفوظ انداز میں اور بغیر کسی مشکل کے ادائیگی کی ضمانت دینا ہے۔
اس مقصد کو عازمین کی تعداد کا انتظام کرکے ، زمینی منصوبوں پر موثر انداز میں عملدرآمد کر کے اور عازمین کو فراہم کی جانےوالی خدمات کے معیار کو بہتر بنا کر پورا کیا جاتا ہے۔ نتیجتاً ضروری اجازت ناموں پر سختی سے عمل کر کے حج کی ادائیگی کو بھرپور بنانے اور عازمین کو مطمئن کرنے میں مدد ملتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596511