حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کر دیا گیا ،وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود کی تمام حجاج کو مبارکباد

163

میدان عرفات ۔27جون (اے پی پی):حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کر دیا گیا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے تمام حجاج کو مبارکباد دی ہے ۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق میدان عرفات میں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحٰہ محمود نے کثیر تعداد میں پاکستانی حجاج سے ملاقاتیں کیں ۔ حجاج کرام نے وفاقی وزیر کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور دعائیں دیں۔