حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے اب تک دو لاکھ 45ہزار درخواستیں جمع

211

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزارت مدہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ملک بھر کے نامزد بنکوں میں اب تک دو لاکھ 45ہزار خواتین ‘مردوں نے حج درخواستیں جمع کرائیں ہیں‘تمام نامزد بنک (اتوار ) کو بھی کھلے رہے اور درخواستیں وصول کیں ۔وزارت مذہبی امور کے اعلی حکام نے اے پی پی کو بتا یا کہ وزارت مذہبی امور کے نامزدکردہ بنکوں کی ملک بھر میں قائم برانچیں سرکاری حج سکیم کے تحت حج 2016کی درخواستیں بنکوں کے مقررہ اوقات کار کے اندر اندر وصول کریں گے ‘بنکوں میں سرکاری سکیم کے تحت درخواستوںکی وصولی 26اپریل تک جاری رہے گی ۔درخواستیں وصولی کا عمل مکمل ہونے کے بعد شفاف انداز سے کامیاب عازمین حج کا انتخاب قرعہ اندازی میں کیا جائے گا ۔