23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحج کی سعادت کے خواہشمند افراد حج درخواست کیلئے صرف سرکاری ذرائع...

حج کی سعادت کے خواہشمند افراد حج درخواست کیلئے صرف سرکاری ذرائع سے رجوع کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج کی سعادت کے خواہشمند افراد سے کہا ہے کہ حج درخواست کیلئے صرف سرکاری ذرائع سے رجوع کیا جائے، حج کی سعادت اسی صورت میں ممکن ہے جب سعودی عرب کی متعلقہ اتھارٹی سے حج ویزہ حاصل کیا جائے گا۔

جمعہ کو سعودی وزارت حج و عمرہ سے جاری بیان میں حج کی خواہش رکھنے والے تمام افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ حج کے حوالہ سے غیر سرکاری ذرائع سے رابطہ نہ کریں، حج کی ادائیگی صرف اسی صورت ممکن ہو گی جب وہ باقاعدہ طور پر سعودی عرب کی متعلقہ اتھارٹی سے حج ویزہ حاصل کریں گے، یہ ویزہ یا تو 80 ممالک میں موجود حج امور کے دفاتر کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے یا پھر 126 سے زائد ممالک کیلئے مخصوص ”نسک حج” پلیٹ فارم کے ذریعے حاجی براہ راست پیکیجز بک کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

وزارت حج و عمرہ نے زور دیا کہ سعودی عرب میں رہنے والے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کیلئے صرف دو ہی مصدقہ و منظور شدہ ذرائع ہیں جن کے ذریعے حج کے پیکیجز کی بکنگ کی جا سکتی ہے جن میں ”الیکٹرانک پاتھ” اور ”نسک” شامل ہیں۔ وزارت نے خبردار کیا کہ جو بھی معلومات یا آفرز غیر سرکاری ذرائع سے دی جا رہی ہیں وہ گمراہ کن ہیں اور ان کا وزارت یا کسی بھی متعلقہ ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مصدقہ ذرائع پر اعتماد کریں اور کسی جھوٹے دعوے یا مشکوک پیشکشوں کے پیچھے جانے سے گریز کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584064

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں