حجاز مقدس پہنچنے والے پاکستانیوں میں سے 89 اﷲ کو پیارے ہو گئے

101

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت حجاز مقدس پہنچنے والے پاکستانیوں میں سے 89 پاکستانی اﷲ کو پیارے ہو گئے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ان میں سے 47 کا تعلق پرائیویٹ سکیم جبکہ باقی افراد کا تعلق سرکاری سکیم سے تھا۔ ان حاجیوں کی ان کے ورثاءکی اجازت سے سعودی عرب کے قبرستانوں میں ہی تدفین کر دی گئی ہے۔