حرمین ایکسپریس اور مشاعر مقدسہ ٹرین کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، سعودی ریلوے

63

مکہ مکرمہ ۔1جون (اے پی پی):سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ نے کہا ہے کہ حج سیزن 2023 کے دوران عازمین کے لیے حرمین ایکسپریس ٹرین اور مشاعر مقدسہ ٹرین کے انتظامات مکمل ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حض سیزن کے لئے حرمین ایکسپریس ٹرین اور مشاعر مقدسہ ٹرین کے انتظامات مکمل جبکہمشاعر مقدسہ ٹرین اور سٹیشنوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔

سعودی ریلوے نے کہا کہ مشاعر مقدسہ ٹرین 7 ذی الحجہ سے 13 ذی الحجہ 1444ھ تک عازمین کو حج مقامات پر سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ عرفات، مزدلفہ اور منی تینوں حج مقامات کے لیے 17 ٹرینیں مختص کی گئی ہیں۔ ٹرینیں نو سٹیشنوں پر 2 ہزار سے زیادہ آمد ورفت کریں گی۔