حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا،ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج

124

سرینگر ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کوجمعہ کو سرینگر میں گرفتار کر لیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوںنے لالچوک کے علاقے میں آزاد ی کے حق میں ایک مظاہرے کی قیادت کی کوشش کی۔ انہوں نے گرفتاری سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ انتفادہ کے دوران گرفتارکیے جانے والے تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔