حریت رہنماﺅں اور تنظیموں کا شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت

88

سرینگر۔ 9 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع اسلام آباد میںشہید ہونیوالے چار کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے ضلع میں آورنی کے علاقے حسن پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران چار نوجوانوں کو شہید کردیا تھا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق ،شبیر احمد شاہ اور ظفر اکبربٹ نے اپنے بیانات میں شہید نوجوانوںکوزبردست عقیدت پیش کیا