سرینگر ۔ 23 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمےرمےں حریت رہنماﺅں نے جموںوکشمیر میں گزشتہ چند دنوں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونیوالے بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حالیہ دنوں میں حاجن اور کاکہ پورہ میں شہید ہونیوالے نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے نوجوان بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی اور محکومیت کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں