سرینگر ۔ 2 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور حریت رہنماﺅں میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے مقبوضہ وادی ، جموں اور بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بندہزاروں کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متحدہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ جھوٹے مقدمات میں نظر بند کشمیریوں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔