حسابات جاریہ کے کھاتے 382 ملین ڈالرفاضل ہوگئے

115
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):حسابات جاریہ کے کھاتے اکتوبرمیں مسلسل چوتھی بارفاضل رہے ، حسابات جاریہ کے کھاتے ستمبر2020 کے 59 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 382 ملین ڈالرفاضل ہوگئے ہیں۔سٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زراضافہ اورتجارتی خسارہ میں کمی کی وجہ سے حسابات جاریہ کے کھاتوں پرمثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اکتوبرمیں مسلسل چوتھی بارحسابات جاریہ کے کھاتے فاضل رہے ہیں، اس وقت مجموعی فاضل 1.2 ارب ڈالر کی سطح پرہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں حسابات جاریہ کاخسارہ 1.4 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔