حسن ابدال۔ 29 جنوری (اے پی پی):حسن ابدال جی ٹی روڈپر ڈمپر کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔تحصیل حسن ابدال میں جی ٹی روڈ پر میاں جی ہوٹل کے قریب ڈمپر کی زد میں آ کر 16 سالہ مبشر ولد محمد ارشد جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 تحصیل حسن ابدال کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔ پولیس تھانہ سٹی حسن ابدال نے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا