حسن ابدال ،سیشن جج نے بہو کو قتل کرنے والے سسر کو عمر قید اور 05 لاکھ روپےجرمانے کی سزا سنا دی

83

حسن ابدال۔ 08 مارچ (اے پی پی):حسن ابدال سیشن جج نے بہو کو قتل کرنے والے سسر وارث خان کو عمر قید اور 05 لاکھ روپےجرمانے کی سزا سنا دی۔ سال 2023 میں تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقہ کانواں میں ملزم وارث خان ولد مہر جان سکنہ کانواں تحصیل حسن ابدال نے اولاد نہ ہونے کی رنجش میں اپنی بہو مسماۃ نجمہ عالم کو فائر مار کر قتل کیا تھا جس پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم وارث خان کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا۔

اٹک پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی کے نتیجے میں سیشن جج اٹک محمد ظفر اقبال نے مجرم وارث خان ولد مہر جان سکنہ کانواں تحصیل حسن ابدال کو عمر قید اور 05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی۔