وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے نامور عالمی کوہ پیماءسدپارہ کو گلدستہ بھجوا دیا
حسن سدپارہ پاکستان کے ممتاز کوہ پیماءاور قوم کا فخر ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیماءسدپارہ کو گلدستہ بھجوا دیا۔ حسن سدپارہ راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ہفتہ کو وزیرمملکت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حسن سدپارہ پاکستان کے ممتاز کوہ پیماءاور قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انہیں بہترین علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرےگی۔