حضرت امام حسین ؓ نے عظیم قربانی دے کر تاقیامت حق و باطل کی پہچان کروا دی ،سماجی شخصیت ظفر اقبال

37

راولپنڈی ۔3جولائی (اے پی پی):راولپنڈی کی معروف سماجی شخصیت و ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ نے عظیم قربانی دے کر تاقیامت حق و باطل کی پہچان کروا دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساتویں محرم کے موقع پر امام بارگاہ قصر زینب گروٹی کے خصوصی دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے اس موقع پر امام بارگاہ کے متولی سید افضال شاہ ہمدانی و دیگر کے ہمراہ جلوس کے روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات،صفائی اور اور سٹریٹ لائٹس کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا ہے کہ امام حسین نواسہ رسولؐ ،شیر خدا حیدر کرار حضرت علی ؓو و خاتون جنت حضرت فاطمہؓ کے فرزند ارجمند اور جنت کے جوانوں کے سردار ہیں اور انکی اسلام کے لیے لازوال قربانی تا قیامت یاد رکھی جائے گی۔