سرگودھا۔7ستمبر (اے پی پی):سرگودھاپولیس کی جانب سے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے، اس سلسلہ میں ایلیٹ فورس، محافظ سکواڈ اور لیڈی پولیس اہلکاروں سمیت 600 سے زائد پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ چہلم کا مرکزی جلوس بلاک نمبر 14 اور 15 سے دوپہر 1 بجکر 15 منٹ پر علی رضا کاظمی کی رہائش گاہ سے شروع ہو کر آزادی روڈ، گول چوک، کچہری بازار، امین بازار سے ہوتا ہوا دارالعلوم بلاک نمبر 19 پر اختتام پذیر ہو اجہاں پر نماز مغرب ادا کی گئی۔جلوس میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔
علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیانیز جلوس میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی تھی ۔ مساجداور امام بارگاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے سیکورٹی انتظامات کی خودنگرانی کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387962