28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںحضرت علیؑ کی تعلیمات کی ترویج سے دہشت گردی اور فرقہ واریت...

حضرت علیؑ کی تعلیمات کی ترویج سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ حضرت علیؑ کی تعلیمات کی ترویج سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام امیر المومنین حضرت علیؓ کے یوم ولادت کے سلسلے میں منعقدہ ولادت حضرت علی ؑکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آنحضورنبی اکرماور حضرت علی المرتضیٰ ؑکی تعلیمات کو عالمی سطح پر روشناس کیا جاتا تو آج پوری دنیا مسلمانوں کو دہشت گرد نہ سمجھتی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؑ بیک وقت علم وحکمت کا سرچشمہ اور تلوار کے دھنی تھے اور آج تک ہماری افواج کی فتح اور نصرت کا نشان نعرہ حیدری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگر حضرت علیؑ کی تعلیمات پر عمل کرتے رہے تو یقینی طور پر مسئلہ کشمیر حل ہوگا۔ ممتاز سیاسی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر اعوان رکن قومی اسمبلی جنہوں نے کانفرنس کی صدارت کی نے کہا کہ تمام صوفیائے کرام اور اولیاءاللہ نے حضرت علیؑ کی تعلیمات کی ترویج سے تبلیغ اسلام کا فریضہ سرانجام دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50692

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں