29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںحضرو ، اس وقت پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، رکن...

حضرو ، اس وقت پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، رکن قومی اسمبلی

- Advertisement -

حضرو۔ 08 مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی/ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد نے بھارت کی کھلی جارحیت پر دو ٹوک اور سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے خود تباہی کو دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن یہ بات ذہن نشین کر لے کہ پاکستانی قوم نہ صرف اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتی ہے بلکہ دشمن کو اس کی اوقات یاد دلانا بھی جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنا کر واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ ایسی حماقت کی تو اس کا انجام ایسا ہوگا کہ دنیا یاد رکھے گی۔ ہم جنگ سے نہیں گھبراتے، بلکہ جب ہماری خودمختاری کو چیلنج کیا جاتا ہے، تو ہم ایک سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔

- Advertisement -

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ تاریخ اسلام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بدر میں 313 کی جماعت نے ہزاروں کے لشکر کو شکست دے کر یہ ثابت کیا تھا کہ ایمان، جذبہ، اور یقین ہو تو دشمن کی تعداد کبھی معنی نہیں رکھتی۔ آج بھی پاکستانی قوم اسی ایمانی جذبے کے ساتھ اپنے دشمن کے سامنے سینہ سپر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے، بیدار ہے، اور ہر جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ صرف ایک ملک کی جنگ نہیں ہوگی، یہ ایمان، غیرت، اور بقاء کی جنگ ہوگی جس میں دشمن کو نیست و نابود کر دیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594386

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں