حضرو اٹک خورد پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو سے زائد آئس برآمد کر لی، منشیات فروش گرفتار

7
فیصل آباد پولیس کا کریک ڈائون،چار ماہ میں 145 جرائم پیشہ گینگز کے 376 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے کا مال مسروقہ برآمد

حضرو۔ 26 جون (اے پی پی):اٹک خورد پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو سے زائد آئس برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتارکر لیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے احکامات کی روشنی میں اٹک خورد پولیس کے ایس ایچ او حاجی گلفراز کی زیر نگرانی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف پے درپے کارروائیاں جاری ہیں اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے سرچ پارک پکٹ اٹک خورد پولیس کی ٹیم نے بین الصوبائی منشیات سمگلر زاہد اشرف ولد محمد اشرف ساکن بھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے لاکھوں مالیتی 1.2 کلو آئس برآمد ہوئی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد حاجی گلفراز نے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو اٹک خورد پولیس کیفر کردار تک پہنچانے گی انہوں نے کہا تھانہ اٹک خورد کی حدود میں پولیس نے کئی بڑے منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا ہے۔